< السورة السابقة | فهرس السور | السورة التالية >



حدد حجم خط الآيات
()


بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ ۝١

جب آسمان پھٹ جائے گا

وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ۝٢

اور جب ستارے جھڑ جائیں گے

وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۝۳

اور جب سمندر بہہ نکلیں گے

وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ۝٤

اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی

عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ۝٥

(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا

يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ۝٦

اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا

ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ۝۷

جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا

فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ۝۸

جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ۝۹

ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ ۝١۰

یقیناً تم پر نگہبان عزت والے

كِرَامًۭا كَٰتِبِينَ ۝١١

لکھنے والے مقرر ہیں

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ۝١٢

جوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ ۝١۳

یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے

وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ ۝١٤

اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ۝١٥

بدلے والے دن اس میں جائیں گے

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ۝١٦

وه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ۝١۷

تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے

ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ۝١۸

میں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ ۝١۹

(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے