< السورة السابقة | فهرس السور | السورة التالية >



حدد حجم خط الآيات
()


بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ۝١

جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی

وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ۝٢

اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی

وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا ۝۳

اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا

يَوْمَئِذٍۢ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ۝٤

اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی

بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ۝٥

اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا

يَوْمَئِذٍۢ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًۭا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ ۝٦

اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں

فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًۭا يَرَهُۥ ۝۷

پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا

وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ شَرًّۭا يَرَهُۥ ۝۸

اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا